اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ لاجز میں اسٹینڈ بائی جنریٹر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اسٹینڈ بائی جنریٹر نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ منگل کو اجلاس کے دور ان سی ڈی اے حکام نے جواب دیاکہ ابھی ایک فیڈر لاجز کیلئے بڑھایا گیا ہے۔ سینیٹریوسف بادینی نے کہاکہ ایسا کریں کہ
سرونٹ روم میں اتنی گنجائش رکھی جائے کہ دو بندے رہ سکیں۔ حکام نے جواب دیاکہ ہم جلد سرونٹ کواٹرز کا نقشہ دوبارہ دیکھیں گے۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ سی ڈی اے اپنی مکینیکل ٹیم بڑھانے کے لئے کنٹریکٹر کو خط لکھے کہ صرف دو بندوں سے کام نہیں چلے گا۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے ہدایت کی کہ منصوبے کے پی سی ون اور پری کوالیفکیشن کی رپورٹ جمع کروائی جائے، ہمیں مکمل رپورٹ چاہئے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو معاہدہ ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔10 بلین ٹری سونامی منصوبہ، برطانیہ اور ناروے کے بعد اقوام متحدہ میں بھی کامیابی کا اعترافاسلام آباد (این این آئی)10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کی عالمی سطح پر پزیرائی کا تسلسل برقرار ،برطانیہ اور ناروے کے بعد اقوام متحدہ نے بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کا اعتراف کرلیا ،اقوام متحدہ کی گلوبل ماحولیات کی سربراہ مسز اینگر اینڈرسن بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی گرویرہ نکلی،ماحولیات کیایگزیکٹو ڈائریکٹر مسز اینگر اینڈرسن نے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی آن لائن سیشن تعریف کی،گلوبل کلائمنٹ کے آن لائن. سیشن میں معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی شریک ہوئے ،اقوام متحدہ ماحولیات کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح کا منصوبہ قرار دیدیا ،اسٹیٹ بینک چین کیسربراہ پروفیسر ماجوان اور گرین پیس کی صدر بھی شریک ہوئیں ۔
اینگر اینڈر سن نے کہاکہ ماحولیات کے حوالے سے پاکستان کی تینوں کنونشن میں عالمی لیڈر بن کر ابھرا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ویڑن قابل تعریف، دیگر ممالک ایسے منصوبے شروع کریں۔اینگر اینڈرسن نے کہاکہ بلین ٹری سونامی منصوبہ سے پوری دنیا پر ماحولیاتی خطرات کم ہوں گے،10 بلین ٹری سونامی منصوبہ دنیا بھر کے لئے مشعل راہ ہے،اقوام متحدہ کی ماحولیات سربراہ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے لئے تعاون کی پیشکش کردی۔ ملک امین اسلم نے کہاکہ دنیا تو بلین ٹری منصوبے کی تعریف کرتی ہے، مخالفت ہے تو صرف اپوزیشن کی، اقوام متحدہ کا بلین ٹری منصوبے کو احسن قرار دینا وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کی کامیابی ہے،بلین ٹری سونامی منصوبہ ہر صورت اپنے اہداف حاصل کرے گا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں