اسلام آبناد (این این آئی)35 سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 17 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔ منگل کو ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس ونگ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس ونگ نے کہا کہ ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد 35 سیاسی جماعتوں کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سماعت کے بعد11 سیاسی جماعتوں کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دی گئی تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس ونگ نے بتایاکہ 24 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کیا،مزید چھ سیاسی جماعتوں نے سالانہ پارٹی گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں،ایک جماعت کی جانب سے سالانہ پارٹی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا گیا،17 سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی جواب الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا۔ الطاف ابراہیم نے بتایاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ پارٹی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو سیاسی جماعت سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائے گی اس کا انتخابی نشان ضبط کر لیں گے۔الیکشن کمیشن نے 17 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں