لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ میرا نواز شریف اور مریم نواز سے اختلاف رائے ہے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے کہ اس میں اختلاف رائے کی اجازت ہو، اگر میاں نواز شریف سچے ہیں تو ملک آ کر کیسز کا مقابلہ کریں ، فضل الرحمان سینٹ کے رکن بننے کے بعد
سب کچھ حلال تصور کریں گے۔ منگل کو مسلم لیگ نون کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کے مقابلہ یکجہتی اور اتحاد سے ہی ہو سکتا ہے ، جمہوریت کا حسن ہے کہ اختلاف رائے کو سنا جائے اور برداشت کیا جائے ۔ میرا میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ اختلاف رائے تھا اور میاں نواز شریف نے اداروں کے خلاف جو ماحول بنانے کی کوشش کی وہ ان کی نا سمجھی تھی ، مریم نواز نے کہا کہ آر پار ہو جائے گا وہ آر پار بھی سب نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں ، اسرائیل اور ہندوستانی لابی پاکستان کے خلاف کام کر ہی ہیں ۔ جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ خوابہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ قیادت کے سامنے ڈٹ کر بات کیوں نہیں کرتے ہیں جبکہ اگر میاں نواز شریف سچے ہیں تو کیسز کا مقابلہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحم۲ان اگر سینٹ کے رکن بن جائیں تو سب حلال ہو جائے گا۔۔۔۔عمران خان کی تعریف کیوں کی؟ والد نے بیٹی کا رشتہ توڑ دیا فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے رہائشی نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کے سْسرالیوں کو گھر سے نکال کر رشتے سے انکار کر دیا۔فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن کے رہائشی سہیل کی بیٹی کے سْسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ
سے متعلق معاملات طے کرنے اْن کے گھرپہنچے تھے جہاں بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر دی۔وزیر اعظم عمران خان کی تعریف سْن کر لڑکی کا والد سہیل آگ بگولہ ہو گیا۔وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لڑکی کے والد سہیل نے بیٹی کے سْسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کر تے ہوئے گھر سے نکال دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں