اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ٹیلی مواصلات کارپوریشن نے وزیراعظم سے براہ راست سوال کرنے کیلئے ٹیلی کام پلیٹ فارم مہیا کردیا ۔ آپ کا وزیراعظم ۔آپ کے ساتھ عوامی ٹیلفونگ رابطہ پروگرام ٹیلی کام سروسز این ٹی سی فراہم کررہا ہے ۔این ٹی سی حکام کے مطابق این ٹی سی نے ماسٹر نمبر 051-9210809 کے توسط
سے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیلی کام پلیٹ فارم فراہم کیا۔ (این ٹی سی)کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، این ٹی سی کے ذریعہ فراہم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے وزیر اعظم کی ٹیلی کانفرنس کے دوران چار لاکھ سے زیادہ افراد نے اس نمبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔این ٹی سی ، حکومت پاکستان کا واحد باضابطہ آئی سی ٹی سروس فراہم کنندہ ہے ، حکومت پاکستان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی ٹی / ٹیلی کام خدمات فراہم کرتا رہے گا۔این ٹی سی ان چند سرکاری تنظیموں میں سے ایک ہے جو نقصان اٹھانے والے ادارے سے منافع بخش ادارہ بن گئی ہے۔ اس نے گذشتہ مالی سال 2019-20 میں 558 ملین روپے کا منافع حاصل کیا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ این ٹی سی مالی سال 2019۔20 کے دوران 100 فیصد سالانہ ترقیاتی منصوبہ اے ڈی پی کمل کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے ، جو عوامی شعبے میں ایک ریکارڈ ہے۔۔۔۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑے دھرنے کا اعلان کر دیا گیالاہور (پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں گزشتہ ماہ اضافہ کی وجہ سے پہلے ہی عوام پریشان تھے کہ حکومت نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں دوبارہ اضافہ کر کے نئی مصیبت کھڑی کر دی ہے، ٹرانسپورٹرز مخالف پالیسی کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے بڑے دھرنے کا اعلان کر دیاہے، تفصیلات کے
مطابق منی مزدا ایسوسی ایشن کل بابو صابو چوک میں احتجاجی دھرنا دیگی، پنجاب بھر سے قافلے آج رات بابو صابو پہنچیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ پنجاب بھر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد آج احتجاجی دھرنے میں شریک ہوگی، ٹرانسپورٹرز کے قافلے بابو صابو مرکزی دفتر پہنچنا شروع ہوگئےہیں، سٹیج کی تیاری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا بابو صابو چوک میں دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہمیں نا منظور ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسٹم ،پولیس اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔مرکزی جنرل سیکرٹری تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ حکومت وقت ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، حکومت کی اداروں پر رٹ بھی دکھائی نہیں دے رہی ، پنجاب بھر سے ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد آج لاہور پہنچ رہی ہے کل صبح احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔خیال رہے کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا تھا جسے عوام نے مسترد کر دیا تھا، لیکن عوام کی مصیبت کو کم کرنے کے بجائے حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں