اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان اگر گریں گے تو اپنے بوجھ سے گریں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کا مزاج نہیں ہے ۔ کیونکہ ایک آدمی 20 سال سے سرکاری سیاست کررہا ہے اور
سرکاری وسائل پر زندگی گزار رہا ہے ، وہ سر سے پاؤں تک کرپشن کی دلدل میں اُترا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی سیاست نہیں کرسکتے ، صرف مجبوری سے سیاست کررہے ہیں کیونکہ انہیں اپنی گرفتاری کاخطرہ ہے اور اُس کی وجہ ان کی بے تحاشہ کرپشن ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کرنل قذافی سے پیسے لیتے رہے ، جنرل مشرف نے اپنی کابینہ کو بریفنگ دی تھی کہ مولانا فضل الرحمان نے بھارت سے نقد پیسے لیے ،مولانا نے پیسے تو کیا شہیدوں کی زمین بھی نہیں چھوڑی۔موجودہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان اگر گئے تو اپنے بوجھ سے گریں گے ، اپوزیشن کے ہاتھوں نہیں جائیں گے ۔ جبکہ پرویز خٹک کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اوور کانفیڈنٹ تو ہیں ہی مگر وہ چڑھے ہوئے ہیں کہ مجھے وزیر اعلیٰ بننا تھا، انہوں نے کرپشن نہیں کی مگر جوڑ توڑ کی صلاحیت ہے ۔پنجاب کے محکمہ ایکسائز میں ہر سال اڑھائی سو سے تین سو ارب روپے کا گھپلا ہوتا ہے ، اس سال بھی ہوا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے مگر ساتھ ہی پٹرول مہنگا کردیا اور مہنگائی بھی بڑھ گئی۔ ایک سوال پر ا نہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو کچھ کا پتہ نہیں، انہیں لاہور کے راستوں کا نہیں پتہ، سعد رفیق نے کھوکھر پیلس گرانے پر قانونی کارروائی کرنی ہے تو کریں، یہ افسر شاہی کو کیا دھمکیاں دے رہے ہیں،ان کی تو ڈیوٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعتیں بنیں گی،14 ایم این اے لاہور کی ایک مشہور شخصیت کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ آپ ہمارے لیڈر بن جائیں تو ہم گروپ بنا لیتے ہیں، ان ممبران کا تعلق مختلف پارٹیوں سے تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسئلے پر دونوں ذمہ دار ہیں ، ورکنگ ریلیشن شپ ہی نہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں