سینیٹ الیکشن سے قبل جوڑ توڑ شروع ہو گئی، مسلم لیگ (ن)نے کتنے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کر دیا؟ حکمران جماعت میں ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کردیے، ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے کھل کر رابطے کریں گے، ناراض اراکین کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے

تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی سے ووٹ مانگنے کیلئے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ن لیگ کی ووٹ کی درخواست پر تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کے پنجاب میں ناراض ارکان اسمبلی کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ لینے کیلئے کھل کر رابطے کریں گے۔اسی طرح مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہے تو بار بار نواز شریف کو”معافی نامے“کے پیغامات کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟ فردوس باجی اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہے تو بار بار نوازشریف کو”معافی نامے“کے پیغامات کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟ تحریک انصاف کس نے بنائی اور پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پرجلسہ کس نے کرایا وہ سب پرویزالٰہی قوم کو حقیقت بتاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بوٹ پالش کرکے لیڈر بننے والا شخص کس منہ سے خود کو عوام کا وزیر اعظم کہتا ہے۔ عوام کا منتخب کردہ وزیراعظم پیٹرول مہنگاکر کے ملبہ سابقہ حکومتوں پر نہیں ڈالتا، کٹھ پتلی وزیراعظم مہنگائی کرکے کہتا ہے مہنگائی مافیا مجھ سے بھی پاور فل ہے، عمران صاحب اگر آپ مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو وزیراعظم ہاؤس پر قابض کیوں ہیں؟ ترجمان مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ استعفے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو خبردار کردیا ہے، استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ چئیرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ اس وقت عمران صاحب

کیوں نہیں سنا؟ جب اپوزیشن اوپن بیلٹ کی بات کررہی تھی تو اس وقت عمران صاحب تکبر، غرور کا بت بنے رہے۔ اب اس لئے چیخیںں نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ اب چیخیں اس لئے نکل رہی ہیں کیونکہ روزانہ کمشن خور ٹی وی پرآکر جھوٹے کاغذ لہراتا ہے تو عوام چینل تبدیل کردیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close