کورونا وائرس کی شدت میں تیزی آنے لگی، سرکاری دفاتر میں 50فیصد ملازمین کی حاضری اور 50فیصد گھر سے کام کرے، حکومت نے کورونا ایس او پیز جاری کر دیئے

کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کی شدت میں تیزی آنے کے بعد سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے 28 فروری تک کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا

حکم نامہ جاری کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر سمیت پبلک مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری، نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کریں گے جبکہ کورونا کیسز والے علاقوں میں ڈی سی کی ہدایات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ، شاپنگ مالز، شادی ہال، دیگر تجارتی ماقامات ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، مارکیٹیں، تجارتی مراکز صبح 6 سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسپتال، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں، بیکریاں پمپس مستثنیٰ ہوں گے جبکہ تفریحی پارکس شام چھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز میں انڈور تقریبات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر رات دس بجے تک ختم کرنا ہوں گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ شادیوں میں صرف 300 افراد کو دعوت کی اجازت ہوگی، شادیوں میں انڈور کھانے اور بوفے پر پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ کورونا کے حوالے سے پاکستانیوں کے لے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ عالمی وبا کورونا کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کرونا وائرس ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا، پہلی کھیپ میں کرونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان بھی نور خان ایئر بیس پہنچے۔پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے

ویکسین کی 12لاکھ ڈوزیز خریدی ہیں جو79 فیصد مؤثر ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ الحمد اللہ ہمیں سینوفرم ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے! اس کے لئے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔ COVID کا مقابلہ کرنے میں NCOC اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ان کی کاوشوں کے لئے سلام پیش کرتا ہوں۔ ویکسین سب سے پہلے انہیں لگے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close