براڈ شیٹ معاہدہ، طارق فواد ملک نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، برطانیہ میں پاکستانی وکیل ہر محاذ پر ناکام رہے، پاکستان غلط مشوروں کی وجہ سے کیس ہار

دبئی ( آن لائن )راڈ شیٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) معاہدے کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے چپ توڑ دی۔دبئی میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں طارق فواد ملک نے نیب اور براڈ شیٹ معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان کو

ضرورت ہو تو میں براڈ شیٹ کمیشن میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔طارق فواد ملک نے مزید کہا کہ میں نے ٹروونز اور براڈ شیٹ کی نمائندگی کی ہے، جو میرے کام کا حصہ تھا، نیب اور براڈشیٹ معاہدہ اتفاق رائے سے ہوا، جس پر نیب نے دستخط کیے۔اْن کا کہنا تھا کہ نیب کو براڈ شیٹ معاہدے کے متعلق جواب دینا چاہیے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا، یہ سچ ہے براڈشیٹ نے ریکوریز نہیں کی تھیں اور ناکام رہا۔طارق فواد ملک نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی وکیل ہر محاذ پر ناکام رہے، پاکستان غلط مشوروں کی وجہ سے کیس ہارا۔شادی کے بعد بختاور بھٹو کی پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرلکراچی (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ)انسٹاگرام پر شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی۔ بختاور بھٹو زرادری نے اپنی نکاح کی تصویر انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی۔ تصویر میں بختاور سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے ہیں اور انہوں نے گھونگھٹ نکال رکھا ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں بختاور نے اپنے نکاح کی تاریخ تحریر کی ہے۔ بختاور کی اس تصویر کو انسٹا صارفین کی جانب

سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور عوام ان کے لیے دعاں کے ساتھ آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close