کراچی ( پی این آئی ) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنسکرتے ہوئے کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی توسب سے پہلا بحران پیدا ہوا،
ملک معاشی طور اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا، کل رات عوام پرپیٹرول بم گرادیا گیا، 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں تونہیں دی، البتہ ادارے بند کئے گئے اور پشاورسے کراچی تک گھر مسمارکئے جارہے ہیں، جب کہ بنی گلہ کومستقل کیا گیا، کہتے تھے چھوٹی کابینہ بناؤں گا اور سب سے بڑی بنادی۔انہو ں نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن سے پاک پاکستان بنانے جارہے تھے، کرپشن میں ملک کوآگے کردیا، براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، نیب کے اوپر ایف آئی آر ہے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں یہ مدینے کی ریاست بنائیں گے کیا اس طرح بنائیں گے۔رہنما پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی لیکن تحریک انصاف کے 25 ایم این اے ہمارے رابطے میں ہیں، سلیکٹرز ان پر سے ہاتھ ہٹھا دیں تو ایک ہفتے میں ان کی حکومت ختم ہوگی، سلیکٹرز سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں۔ استعفوں سےپیچھے نہیں ہٹے ہمارے استعفیٰ ایٹم بم ہیں، جو بھی پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے اس پر عمل کریں گے، ہم سے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ہم دے نہیں رہے ہیں۔اس مو قع پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سال کے شروع میں تخمینہ لگائیں تو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ہوا ہے، پاکستان کو روز بہ روز نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم کو ٹی وی اور بیوی سے پتا چلتا ہے پاکستان میں کیا ہورہاہے، یہ اپنے خلاف حقیقت سننا پسند نہیں کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں