ایل ڈی اے قبضہ مافیا کے خلاف متحرک ہو گیا، کارروائی کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) ایل ڈی اے نے لاہور میں قبضہ مافیا سے سرکاری اور نجی اراضی واگزار کرانے کے لئے ایل ڈی اے کی سطح پر انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کو بھرتی کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پولیس کی اضافی نفری طلب

کرسکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ بنایا جانے والا انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دو حصوں پر مشتمل ہوگا جس کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کے ریٹائرڈ فوجی یا پولیس افسر ہونگے۔ ان افسران کو 2 لاکھ روپے فی کس فکس تنخواہ سمیت دیگر مراعات دی جائیں گی۔ دونوں ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے فکس تنخواہ کے عوز ایک ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی کیا جائے گا۔ مذکورہ ڈائریکٹوریٹ ایل ڈی اے کی حدود میں واقعہ سرکاری اور نجی اراضی پر قبضوں کے ذریعے بنائی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا۔۔۔۔۔ اگر میرے لوگوں کو سینیٹر نہ بنایا تو میں الگ ہو جاؤں گا، عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی نے دھمکی دیدی اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر میرے لوگوں کو سینیٹر نہ بنایا تو میں الگ ہو جاؤں گا ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے دھمکی سمجھیں یا تجویز لیکن پرویز خٹک کہہ رہے ہیں کہ میں معاملات کو اس طرح سے سنبھال سکتا ہوں اور اصل پیغام وہ یہ دے رہے ہیں کہ اگر میرے لوگوں کو آپ نے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ دیا اور سینیٹر منتخب نہ کروا یا تو پھر میں الگ ہو جاؤں گا۔پرویز خٹک

کی جانب سے تردید کے حوالے سے تجزیہ کار نے کہا کہ سیاست میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ بات کرکے بعد میں ہمیشہ تردید کی جاتی ہے اور پاکستان کی سیاست میں تو رواج ہے کہ تردید ہی اس بات کی ہوتی ہے جو بات سچی ہو۔یہاں واضح رہے کہ نوشہرہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں ، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتے ہیں ، جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے ،اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں ۔تاہم بعد ازاں وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کارکنان سے خطاب کے دوران دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت جاری کردی ، انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کی وجہ عمران خان ہی ہیں ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں یہ واضح کیا تھا کہ میں عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوں ، ہماری حلقے میں کامیابی مستقل طور پر ہماری کاوشوں اور عمران خان کے تعاون کی وجہ سے ہے ، ہم الیکشن میں ہمارے

مخالفین کے خلاف اکٹھا ہونے والی تمام جماعتوں کو شکست دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close