پتنگ بازی پر لاکھوں روپے جرمانے ہوں گے، پتنگ بنانے والےکو کتنا اور اڑانے والے کو کتنا جرمانہ ہو گا؟

لاہور(آئی این پی)صوبائی محکمہ داخلہ نے پتنگ بازی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پتنگ بنانے، فروخت کرنے اور اڑانے پر بھاری جرمانے ہوں گے،نجی ٹی وی کے مطابق پتنگ بازی کے تدارک کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کائٹ فلائنگ ایکٹ میں

ترمیم کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پتنگ بنانے والے کو 5لاکھ روپے سے لے کر 20لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پتنگ کی خرید وفروخت کرنیوالے کو ایک لاکھ سے 5لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا جبکہ پتنگ اڑانے والے کو 25ہزار روپے جرمانہ ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب نے مذکورہ تجاویز تیار کرلی ہیں جنہیں کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کیلئے پنجاب اسمبلی میں ارسال کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close