سرکاری ایمبولینس میں میت لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی

حیدرآباد(پی این آئی) حکومت نے غریبوں کا آخری سہارا بھی چھین لیا، سرکاری ایمبولینس میں میتوں کو لے جانے پرپابندی عائد کردی گئی، ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ حیدرآباد ڈاکٹر ارشاد احمد میمن نے تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ سرکاری ایمبولینس

صرف انتہائی بیمار مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ہیں میتوں کی منتقلی کے لئے انہیں استعمال نہ کیاجائے، اس حوالے سے تمام ہسپتالوں میں بینرز لگائے جائیں کہ ایمولینس صرف انتہائی ایمرجنسی میں مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے لئے استعمال کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close