اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا لب و لہجہ بدل گیا ہے اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام
میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 31 جنوری تک وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا آج 31 جنوری ہے اور پی ڈی ایم استعفے کو بھول کر براڈ شیٹ اور فارن فنڈنگ کی بات کر رہی ہے۔حامیر میر کے مطابق پچھلے 2 ماہ میں ایسے واقعات پیش آئے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دونوں کا ہی لب و لہجہ بدل گیا ہے ، اور اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد تحریک لانے کا شوق پورا کرلے ، حکومت کوپی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، کیوں کہ باشعورعوام نے پی ڈی ایم کومسترد کردیا ، اس لیے پی ڈی ایم میں بے چینی ہے اپوزیشن کا شیرازہ جلد بکھرنے والا ہے۔ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف تضادات سے بھرا ہے ، حکومت کو گھر بھیجنے والے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ، کیوں کہ پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کی قلعی کھل چکی ہے ، پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کرلے ، ہم اورہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا لب و لہجہ بدل گیا ہے اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں