پاکستان کا پہلا صوبہ جہاں بدھ سے کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے بدھ سے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کوروناویکسین کل شام یا منگل کی صبح پہنچنے کا امکان ہے ، جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بدھ سے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں سب

سے پہلے کراچی ، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں ویکسین لگائی جائے گی اور ابتدائی طورپرپیرامیڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔اس حوالے سے حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کوویکس کا ویکسین فراہمی کا خط موصول ہوا ہے،فروری میں ویکسین ڈوززملنا شروع ہو گی، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں مارچ جبکہ تمام ایک کروڑ 70لاکھ ڈوزز جون 2021ء کے وسط تک مل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کوویکس کا ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوزز کا خط موصول ہوا ہے، جس میں 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں مارچ تک مل جائیں گی، جبکہ تمام 1.7 ملین ڈوزز جون 2021ء کے وسط تک مل جائیں گی ، کورونا ویکسین کی ڈوززفروری میں ملنا شروع ہوجائیں گی،کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8مہینے پہلے کیا گیا تھا۔اس سے پہلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس جس میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے انتظامات کی حکمت عملی پر غورکیا گی ، اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی اسٹوریج کے لیے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں. بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے کورونا سے بچاؤ ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی جب کہ سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی ویکسین کی اسٹوریج اور عوام کو فراہمی کے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین اسلام آباد میں اسٹور کی جائے گی اور ویکسین سینٹر اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا ہے صوبائی دارلحکومتوں اور اضلاع میں بھی ویکسین اسٹوریج سینٹر بنا دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close