حکومت کو موقع دیا تھا کہ وہ عزت کے ساتھ مستعفی ہوجائے لیکن انہوں نے آج وہ موقع بھی گنوا دیا، بلاول زرداری نے طبل جنگ بجا دیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو موقع دیا تھا کہ وہ عزت کے ساتھ مستعفی ہوجائے لیکن انہوں نے آج وہ موقع بھی گنوا دیا۔ اب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو

بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو منصفانہ،شفاف انتخابات کے ساتھ جمہوری عمل کی تکمیل کےلیےموقع دیا لیکن انہوں نے وہ گنوا دیا، اب لانگ مارچ کرنا ہے یا تحریک عدم اعتماد لانی ہے ، اس کا فیصلہ 04 فروری کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی مایوسی اور سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ سینیٹ انتخابات سےپتہ چلےگا کہ حکومت کمزورہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیلبشمنٹ سیاسی معاملات میں دخل اندازی اور پی ٹی آئی حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دے کیونکہ عوام کی منتخب حکومت ہی عوام کے لیے کام کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کے لیے منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر ڈٹ گئی، پیچھے ہٹنا اب ممکن نہیں رہا، بلاول بھٹو کا مؤقف پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر ڈٹ گئی، 4 فروری کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے نمبر گیم اور ورکنگ پلان پیش کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے قائدین کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں لانگ مارچ، پی ڈی ایم کی ریلیوں اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے کہا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کی بات کرنے والی پیپلز پارٹی کے پاس اگر نمبرز ہیں تو وہ شو کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں