سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کا معاملہ، ن لیگ نے مشروط طور پر حمایت کا عندیہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے لچک کا مظاہرہ کیا ، مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے لچک کا مظاہرہ کیا ، حکومت اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن چاہتی ہے تو ریفارمز کا پورا پیکج لے کر آئے اور اس

پراپوزیشن سے مشاورت کرے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئیے سلیکٹڈ کو نہیں ، چند لوگوں کو بچانے کے لئے کی جانے والی قانون سازی میں تعاون نہیں کر سکتے ، سینیٹ میں اگراوپن بیلٹنگ چاہتے ہیں تو پورا ریفارمزپیکج لائیں۔سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں چند دن رہ گئے ہیں تو ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا جارہا ہے ، جس کے لیے کومت ملکی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے ، پ کرپٹ اور بزدل افسروں کو تعینات کر رہے ہیں جو افسران ظلم ہوتا دیکھ رہے ہیں وہ بھی دیانتدار نہیں رہے ، یہ دور زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کرپشن کا چورن اب نہیں بکے گا ، جس ٹرانسپرنسی کا حوالہ دیتے نہیں تھکتے تھے اس نے آپ کا منہ کالا کردیا ، مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے بغض میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، ن لیگ کے رہنماؤں کے نام چن چن کر کرپشن کی فہرستوں میں ڈالے جارہے ہیں ، ساتھیوں کو ڈرایا جارہا ہے ، کھوکھر برادران کے گھروں کو گرادیا گیا ، بزدل سرکاری اہل کار چار آنے کی نوکری کے لیے حکومت کے آلہ کار بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ کی مدت پوری نہیں ہونے دیں گے ، کیوں کہ ہمارا ٹارگٹ اس سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہے ، اس سلسلے میں آئندہ حکمت عملی کا اعلان پی ڈی ایم کرے گی ، سونامی کی شکل میں موجود عذاب سے عوام کی جان چھڑانی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close