عوامی وزیراعظم کا عوامی انداز، وزیراعظم عمران خان کا لائیو کالز پرعوام کے سوالات کےجوابات دینے کا اعلان، فون نمبر بھی جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹیلیفون پر عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے پیغام بھی جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

سینیٹر شبلی فراز نے لکھا کہ ’’یکم فروری بروز پیر شام 4 بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے‘‘ ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیلیفون پر بات کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا گیا ہے ۔ٹوئٹر پیغام کے مطابق یکم فروری کو شام 4 بجے وزیراعظم عام پاکستانیوں کے سوالات کے جواب دیں گے ۔وزیراعظم سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر بھی دیا گیا ہے ۔ عوام 0519210809 پر کال کر کے وزیراعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے ۔ٹیلی فون لائنز کل شام چار بجے کھول دی جائیں گی ۔ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم میں وزیراعظم عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے عوام کو خوشخبری سنائی تھی ۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی سطح پر مزید اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں ۔ افراط زر کو کم کرنے کی ہماری کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔ ہماری حکومت کے قائم ہونے کے مقابلے میں اب مہنگائی اور بنیادی افراط زر کی مجموعی شرح کم ترین سطح پر ہے۔ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ‘‘ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹیلیفون پر عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close