پرویز خٹک بھی وزیراعظم بننے کے خواہشمند نکلے؟ سینئر سیاستدان نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی راج کے ڈوبتے جہاز سے چوہوں نے چھلانگیں لگانے کی تیاری شروع کر دی ،پرویز خٹک بھی شاہ محمود قریشی کی طرح وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ،پرویز خٹک کا بیان عمران خان کی رعونیت اور فرعونیت کے

انجام کی نشاندہی کرتا ہے ۔اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ بھان متی کے کنبے کا جو حشر ہوتا ہے وہی اس جعلی حکومتی اتحاد کا ہونے جا رہا ہے ،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت کے اندر ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے ، گجرات کے چودھری نیازی کو الگ آنکھیں دکھا رہے ہیں اور پرویز خٹک الگ اوقات یاد کرا رہا ہے ،اپوزیشن میری زیادہ عزت کرتی ہے کہہ کر پرویز خٹک نے خود کو آئندہ وزیراعظم کیلئے پیش کر دیا ہے ،پرویز خٹک نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کا اشارہ دے دیا ہے ۔ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں وفاقی وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں ، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے۔ جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے۔اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے باعث میرے خاندان کے لوگ اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ، لیکن میں بتا دوں کہ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close