ن لیگی دھڑا دھڑ پی ٹی آئی میں شامل ہونے لگے، پی ٹی آئی کی فتح کی پیشنگوئی کر دی گئی

ڈسکہ(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی دھڑا دھڑ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، 19 فروری کا سور ج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، ذاتی مفادات کو سیاسی رنگ دینے والے رنگبازوں کا

ٹھکانہ جیل ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کرپٹ اور مسترد شدہ ٹولہ ہے،ن لیگی قبضہ گروپوں سے اربوں روپے کی سرکاری زمین واپس لی ہے، ن لیگیوں کی بلاتفریق احتساب سے چیخیں نکل رہی ہیں، کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، پی ڈی ایم جماعتیں مردہ گھوڑا ہیں ان کی سیاست اور جھوٹا بیانیہ دفن ہو چکاہے۔ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے جامکے چیمہ سے راجپوت راؤ برادری سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سابقہ ٹاؤن کمیٹی راؤ عاقب اقبال، راؤ فضل الرحمان، راؤ فہد، راؤحیدر،انجمن تاجران کےصدر ملک شہباز،(ن) لیگی کونسلر نصرت آراء، یوتھ،مینارٹی اور خواتین عہدیداران نے وزیراعظم عمران خان پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئےاپنےسینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کےاعلان کےموقع پرخطاب کرتےہوئےکیا۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ اور قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے جس سے ان کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، اپوزیشن کی منفی سیاست کو عوام نےبُری طرح مسترد کردیا ہے،ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے،ن لیگ کے درباریوں اور مداریوں کےٹولےکا یوم حساب شروع ہو چکاہے،کرپٹ ترین اپوزیشن کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی دھڑا دھڑ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، 19 فروری کا سور ج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، ذاتی مفادات کو سیاسی رنگ دینے والے رنگبازوں کا ٹھکانہ جیل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close