ن لیگی لیڈڑ نے دھمکی دے دی، جو سول افسران حکومت کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں وہ ہمارے ریڈار پر ہیں ، فہرستیں بنا رہے ہیں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہاہے جو سول افسران حکومت کے آلہ کاربنے ہوئے ہیںوہ ہمارے ریڈار پر ہیں اور ان کی فہرستیں بنارہے ہیں ،عمران خان جس ٹرانسپرنسی کی دستاویزات ہاتھ میں پکڑ کر ہمارے خلاف لہراتے تھے اسی نے ان کا منہ کالا کردیا ہے،حکمرانوںنے کرپشن کی پُڑیا

بیچنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی ان کاچورن خریدنے کیلئے تیار نہیں ،اب نیب کے قانون کونہیںبدلناچاہیے کیونکہ ہم نے اسے بھگت لیا ہے اور اب ان کی باری ہے وہ اسے بھگتیں،پی ڈی ایم کے چار فروری کو ہونے والے سربراہی اجلاس میںآئندہ کی حکمت پر غورکیا جائے گا ،حکومت کو ہٹانے کے لئے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے ،(ن) لیگ کا نشانہ حساس ادارے نہیں ،ایسے واقعات ہوئے جس پر بات کی گئی ،الیکشن سیاسی حریف کے ساتھ ہوگا ایسا گروہ جو ڈکٹیٹرںوالی حرکتیں کرے گا تو کیسے وقت دے کر ریاست کو برباد کرنے کا وقت دیں،وقت آئے گا نہ این آر او دیں گے نہ بھاگنے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق ،سردارایاز صادق ، عطا اللہ تارڑ اورسیالکوٹ کے سابق میئر چوہدری توحید اختر نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وردی میں پولیس کے افسران کو ضمنی انتخابات میں غنڈہ گردی کیلئے دوسرے شہروں سے منگوایاگیا ہے ،این اے 75سے امیدوار کے بھائی عطا شاہ کو گرفتارکرکے تھانوں میں گھمایاگیا پھر ان پر منشیات ڈالنے کی کوشش کی گئی ،رسوائے زمانہ وردی والا غنڈہ گوجرانوالہ کاڈی ایس پی سارے کھیل کا مرکزی کردار ہے ،ظاہر ے شاہ کے بیٹوں کے ساتھ پولیس نے نامناسب رویہ اختیار کیا، ان پر تھانے میں تشددکیا گیا ،یہ جھوٹامقدمہ تھااسی لئے

عدالت نے اگلے ہی روز ضمانت پر رہائی دیدی ، واقعہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ،فوجداری مقدمہ درج کروائیں گے ،حکومت کے آلہ کاربننے والے افسران ہمارے ریڈار پر ہیں ہم ان کی فہرستیں بنا رہے ہیں ، بے گناہوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکھا شاہی جاری ہے ،جو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑاہے اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ،کھوکھر برادران کو دھمکیاں دی گئیں جب وہ نہیں ٹوٹے تو گھر گرادئیے گئے ،ہم وہاں گئے تو ہمیں آگے جانے سے روکا گیا ،دھکے دئیے گئے ،عدالت نے انہیں انصاف دیا اور کارروائی کو روکا ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرپشن کی پُڑیا بیچنے کی کوشش کی جا رہی جو اب بک نہیں رہی ، نا اہلی ،کرپشن اقربا پروری اور نو گورننس کا بوجھ اپوزیشن پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سیالکوٹ کے سابق مئیر کے کروڑوں روپے کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایاگیا، عمران خان اور ان کے ساتھی دودھ کے دھلے ہوئے ہیں ؟جس ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹس کو اٹھاکر یہ ہماری حکومت کے خلاف باتیں کرتے تھے اس ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے ان کا منہ کالا کر دیاہے، آپ نے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی اب آپ اپنا حساب دیں ، آپ نے نوازشریف اور (ن) لیگ کے بغض میں ملک کو تباہ کر دیا ہے، آپ مسلم لیگ (ن) کے ایک شخص کو توڑ نہیں سکے ،کوئی نظریے سے

نہیں ہٹا،اب آمرانہ رویہ نہیں چلے گا ،لوگوں کوغربت اور مسائل سے نکالنے پر توجہ دو ۔سعدرفیق نے کہا کہ آپ سے اپوزیشن ختم نہیں ہوگی کیونکہ آپ بد نیت ہو ،اللہ کی لاٹھی کا کیا کروگے، جو بھی ظلم کرے گا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا ، ہم نے ملک میںچار مارشل لا ء دیکھے لیکن ،سول ڈکٹیٹر بھی دیکھے لیکن آج کے دور جیسی آمرانہ روش نہیںدیکھی ، تم (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کو کارنر نہیں کر رہے ،اصلاح کے نام پر انتشار اور فساد برپا کر رہے ہو، تم نے ایک نسل میں گالی کی سیاست کو متعارف کرایا،ریاستی اداروںکا بد ترین استعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس کی دیانت داری کسی کام نہیں آئے گی ،سول سرونٹس دیانت دار ہیں تو ظلم کرنے کے احکامات نہ مانیں ،بعض افسران دیانتدار ہیں لیکن اپنی ناک کے نیچے ظلم ہونے پر بیگانہ ہو جاتے ہیں ایسا کیوں کررہے ہو،یہاں بشیر میمن جیسے لوگ بھی ہیں جو عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں، یہ دور زیادہ دیر نہیں چلے گا ،جب کوئی حکمران ظلم کی انتہا کرتاہے تو ظلم ختم ہونے جارہا ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکو ریلوے کو تباہ کر دیا ہے ،ہم نے اتنی مشکل سے ای ٹکٹنگ کا سسٹم بنایا ، یہ ای سسٹم کانظام تو چلا نہیں سکے اور ملک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنڈے میںہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے، اداروں اور اپوزیشن کی لڑائی کروا کر رکھو اگ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close