لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسمبلیوں سے استعفے دینے کی آخری تاریخ تھی؟فیاض الحسن چوہان نے بیان میں کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کا اپنے قول وفعل پر تضاد سامنے آ گیا پی ڈی ایم ڈھٹائی سے اپنے ہراعلان سے منحرف
ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان پھر جو درد ملا اپنوں سے ملا کی تصویر بنے بیٹھے ہیں یہ کیسے مومن ہیں جوایک ہی سوراخ سے باربارڈسے جانے پرراضی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی حمایت حاصل ہو تو 126 دن تک احتجاج ہو سکتا ہے اور اگر عوامی حمایت نہ ہوتوپی ڈی ایم کی طرح پہلے مرحلے میں ناکام۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا سارا کچا چٹھا کھول کرسامنے رکھ دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں