ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کوکرپٹ ترین کہا، یہ وہی ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل ہے نیازی صاحب جس کی آپ مثالیں دیتے تھے

لاہور( آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت وہ پڑیابیچنے کی کوشش کررہی ہے جس کاچورن کوئی نہیں خریدتا،پاکستان میں کرپشن بڑھ رہی ہے،کرپشن کی رٹ لگانے والے اپنے حساب کی تیاری کریں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کوکرپٹ ترین کہا، یہ وہی ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل ہے نیازی

صاحب جس کی مثالیں دیتے تھے،ان خیالات کا اظہار اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق نے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کوڈرایاجارہاہے ،کھوکھربرادران کے گھروں کوگرادیاگیا،ضمنی انتخابات میں چنددن رہ گئے ہیں،حکومت ڈسکہ میں غنڈہ گردی کررہی ہے،ضلعی انتظامیہ دھاندلی کی مہم میں شامل ہے، خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکومت وہ پڑیابیچنے کی کوشش کررہی ہے ،جس کاچورن کوئی نہیں خریدتا،اڑھائی برس سے انتقام کا نشانہ بنایا جا ریا ہے ،حکمران گورننس میں ناکام ہوگئے، ان سے حکومت نہیں چل رہی،حکومت نے لوگوں کاجیناحرام کردیاہے،ایسی آمرانہ روش پہلے نہیں دیکھی،کرپشن کاچورن اب نہیں بکنے والا،پاکستان میں کرپشن بڑھ رہی ہے،کرپشن کی رٹ لگانے والے اپنے حساب کی تیاری کریں،قبضہ گروپس کی لسٹ میں ن لیگ کے لوگوں کے نام ڈالے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کوکرپٹ ترین کہا، یہ وہی ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل ہے نیازی صاحب جس کی مثالیں دیتے تھے، بنی گالہ کوریگولرائزکرنابدنیتی ہے،پی اے سی میں براڈشیٹ کامعاملہ زیربحث نہیں لایاجارہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close