مولانا سینیٹ کی نشست کیلئے پی پی اور ن لیگ کی منت سماجت کر رہے ہیں، حکومتی لیڈر کا انکشاف

لاہور(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پی پی اورن نے فضل الرحمان کوموم کی گڑیابناڈالا ہے ، مولاناپی پی،ن لیگ کی منت سماجت کررہے ہیں کہ اسلام آبادکی 2 سیٹوں میں سے ایک ان کودیں۔ اتوار کے روز معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ فضل الرحمان پہلے کہتے تھے

کسی صورت سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے، سندھ اسمبلی استعفیٰ دے دے توسینیٹ الیکشن نہیں ہوسکتے،پی پی،ن لیگ سے دھوکاکھانے کے بعداب اس کے فضائل بیان کررہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ناصرف ان سب کی کرپشن نوراکشتی کوبے نقاب کیا،سیاسی مارکیٹ میں ان کوان کی اصل قیمت” دوکے ساتھ ایک فری”پرلے آئے ،ان کاکہناتھا کہ نیااین آراوتونہیں اب خان پچھلے کاحساب بھی لے گا۔۔۔۔ سبزیوں کی قیمتوں میں نمایا کمی،ہفتے بھر کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد اتوار بازار میں پہنچ گئی اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ہفتے بھر کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد سستے اتوار بازار میں پہنچ گئی، سبزیوں کی قیمتوں میں نمایا کمی دیکھی گئی ،ادرک دوسو اڑسٹھ لال مرچ ایک سونوے شملہ مرچ نوے ،ٹماٹر چالیس روپے کلو فروخت ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق موسمی سبزیوں کی زیادہ پیداوار کے باعث سستے اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتیں نیچے آنے پر شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا،اتوار بازار میں آلو فی پانچ کلو180روپے، پیاز 200 روپے، ادرک 300 روپے سے کم ہوکر 268 روپے کلو جبکہ لہسن دوسو بیس روپے کلو تک فروخت ہوا سرسوں کا ساگ پالک گوبھی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں پندرہ روپے سے لیکر پچاس روپے کلو تک دیکھنے کو ملیں ۔شہریوں کے مطابق کئی ماہ بعد اتواربازار میں سبزیوں کی قیمتیں کچھ

کم ہونے سے سکون ملاہے اگر حکومت اشیاخوردو نوش کی قیمتوں کو کنڑول کرلے تو یہ عوام کیلئے بہت بڑا ریلیف ہوگا ۔شہریوں نے بتایا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوئی جس سے مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے،اڑھائی سالوں میں عوام کو صرف وعدوں اور دعوئوں کے علاؤہ کچھ نہیں دیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں