اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا گھوسٹ پنشنروں کو ختم کرنے کا منصوبہ ،پینشنرز کو پینشن کی رقم کے حصول کیلئے سال میں دو مرتبہ بائیو میٹرک تصدیق سے گزرنا پڑے گا، وزرات خزانہ نے فیڈرل ٹریژری قواعد میں تبدیلی کردی۔ دستاویز کے مطابق ہر سال مارچ اور اکتوبر میں پینشنرز نادرا سسٹم پر بائیو میٹرک
تصدیق فراہم کرنے کے پابند ہونگے، اگر کوئی پنشنر بیمار یا چلنے پھرنے کے قابل نہ ہو تو اسے اپنے دستخط سے سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا،سرٹیفکیٹ کے ساتھ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی فراہم کرنا ہوگی۔دستاویز کے مطابق پنشن دینے والا افسر بائیو میٹرک تصدیق یا پینشنر کے زندہ ہونے کے ثبوت پر پنشن جاری کرنے کا مجاز ہوگا،چھ ماہ تک ڈرائنگ پنشن سرٹیفکیٹ یا بائیو میٹرک تصدیق فراہم نہ کرنے والے پینشنرز کا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائیگا، وزارت خزانہ پر آئی ایم ایف کا شدید دباؤ ہے کہ سرکاری پنشن طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے۔ زرائع ذرائع کے مطابق پنشن سرکاری خزانے کی بجائے سٹاک مارکیٹ فنڈز کے حوالے کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے حتمی اعلان کر دیا سکھر ( آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے،کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا، ابھی احتساب ہونا باقی ہے، وزیراعظم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کراچی، ٹھٹھہ ، حیدرآباد، رانی کوٹ اور خیرپور کا دورہ
مکمل کرنے کے بعد2 روزہ دورہ پر سکھر پہنچے۔جہاںانہوں نے سکھر میں سندھ کے تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے،وزیر اعظم کا ساہیوال تقریب میں کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں، لوگوں اس کا غلط مطلب نکالنے کی کوشش نہ کریں، سندھ پاکستان کا حصہ ہے،ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، میں خود تین روز سے سندھ کے دورے پر ہوں،سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے پرائمری اور میڈل اور یونیورسٹیز کا آغازہورہا ہے،ساتھ ساتھ ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے لیکن اب تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پر رہی ہے، وجہ لیڈران کا ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے۔اب ملک میں ایسا وزیر اعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،اب لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا لیکن ابھی احتساب ہونا باقی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں