سعودی عرب کے مسافر متوجہ ہوں، پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کراچی(آن لائن ) پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ قومی ایئرلائن کے شعبہ فلائٹ سروسزکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پروازوں کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازم تقسیم کر

یگااور نئے احکامات پر فضائی میزبان مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو پر کر نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گاکا نے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،جس کے تحت پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائینز کوفارم سعودی عرب پہنچنے والے تمام مسافروں کو دوران پروازتقسیم کرنا ہوگا۔ مسافروں کو فارم پرکوائف درج کرکے ایئرپورٹ ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر جمع کروانا لازم ہوگا۔فارم سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔۔۔۔۔ اب سرکاری اراضی پر کھوکھر،جاتی امرا ء پیلس نہیں بلکہ غریبوں کے گھر بنیں گے، اعلان کر دیا گیا لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب سرکاری اراضی پر کھوکھراور جاتی امرا ء پیلس نہیں بلکہ غریبوں کے گھر بنیں گے، سارے چور اکٹھے ہوچکے ہیں، یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔عدالت میں پیشی کے بعد ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھائو تائو کیا جاتا تھا، وزیراعظم بھا ئوتائو کے ذریعے آنے والوں کیخلاف ہیں، عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری 60 دن کی

زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے، مریم نواز نے کہا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں، تھانہ، کچہری نئی بات نہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا، دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہوگئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے نے سینے پر مونگ دھل کے حکومت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے ہوتے ہوئے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،میر جعفر اور میر صادق ہرملک میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے 3 اعشاریہ 8 ڈالر فی کلو میٹر کرایہ وصول کیا،1 اعشاریہ 94 ڈالر کا منافع کمایاخ، یہ کمپنی جتنے مقدمات کرے گی اتنی میری ٹریننگ ہو رہی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close