اسلام آباد(آن لائن) محصولات اکٹھا کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا جنوری)میں ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل کرلیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے ابتدائی ریونیو کی تفصیلات کے مطابق جولائی تا جنوری کے درمیان 2570 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے۔
مقررکردہ ہدف 2550 ارب روپے سے زائد ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ریونیو میں 6.4 فیصد اضافہ حاصل کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے نئے سال کے ماہ جنوری کے اعدادو شمار بھی جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق جنوری میں ریونیو نیٹ کولیکشن 364 ارب روپے رہا جبکہ مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق مقررکردہ ہدف کے مقابلے میں 107 فیصد اضافہ حاصل کرلیا گیا ہے۔ پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ ریوینیو کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔ترجمان کے مطابق پچھلے سال کے 2464 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 2699 ارب روپے ریونیو رہا۔۔۔۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے حتمی اعلان کر دیا سکھر ( آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے،کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا، ابھی احتساب ہونا باقی ہے، وزیراعظم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کراچی، ٹھٹھہ ، حیدرآباد، رانی کوٹ اور خیرپور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد2 روزہ دورہ پر
سکھر پہنچے۔جہاںانہوں نے سکھر میں سندھ کے تاریخی اور قدیمی ورثہ میر معصوم شاہ مینار کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے،وزیر اعظم کا ساہیوال تقریب میں کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں، لوگوں اس کا غلط مطلب نکالنے کی کوشش نہ کریں، سندھ پاکستان کا حصہ ہے،ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، میں خود تین روز سے سندھ کے دورے پر ہوں،سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے پرائمری اور میڈل اور یونیورسٹیز کا آغازہورہا ہے،ساتھ ساتھ ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے لیکن اب تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پر رہی ہے، وجہ لیڈران کا ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے۔اب ملک میں ایسا وزیر اعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،اب لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا لیکن ابھی احتساب ہونا باقی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں