وزیراعظم عمران خان چینی مافیا کے بعد اب پارلیمنٹ مافیا سے بھی ڈر گئے، نامور صحافی کی شدید تنقید، الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان چینی مافیا کے بعد اب پارلیمنٹ مافیا سے بھی ڈر گئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، اور ہر مسئلے میں یو ٹرن کرتے ہیں اور اپنے نظریات پر خود انہوں نے اتنے سمجھوتے کر لیے ہیں کہ جتنی ان پر تنقیدکی جائے کم ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر

تجزیہ کار و صحافی عمران یعقوب خان نے کیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے لگتا ہے کہ جیسے وزیراعظم عمران خان چینی مافیا ، آٹا مافیا، گندم مافیا کے بعد اب پارلیمنٹ مافیا سے بھی ڈر گئے ہیں اور اس کے سامنے یہ بے بس ہو گئے ہیں اور وہ اس طرح بے بس ہو گئے ہیں ، میری یہ بات شاید پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کو بری لگے اور ہو سکتا ہے وزیراعظم عمران خان کو بھی بری لگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کرپشن کو ایک لعنت کہتے تھے اور کہتے تھے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کی شروعات یہاں سے ہوتی ہے تو کیا آپ حکومت میں آنے کے بعد ان سے متاثر ہو گئے ہیں کہ جہاں سے وہ سیاست شروع کرتے رہے ہیں وہیں سے آپ اپنی سیاست شروع کرنے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھی سینیٹ الیکشن میں پیسوں کی پیش کش ہوئی تھی ، ساہیوال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگتی ہیں ، جس میں صوبائی اراکین اسمبلی کی قیمت لگائی جاتی ہے اور یہ پیسے اوپر تک جاتے ہیں ، پچھلے سینیٹ انتخابات میں ہم نے اپنی پارٹی کے 20 اراکین کو نکالا کیونکہ ہماری تحقیقاتی کمیٹی نے مجھے رپورٹ دی کہ ان اراکین نے 5،5 کروڑ روپے لیے ہیں۔

close