مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن، لیگی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلا ن کر دیا

وزیر آباد (پی این آئی) سینئر لیگی رہنما منہ تکتے رہ گئے، ن لیگ کے رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ن لیگ کے سینئر رہنماوں کو سرعام سیاسی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ وزیر آباد میں ورکرز کنوینشن میں سینئر لیگی رہنماوں رانا ثناء

اللہ اور احسن اقبال نے خصوصی شرکت کی۔اس دوران ن لیگ کے مقامی رہنما اسٹیج پر آئے اور اعلان کیا کہ وہ آج سے پارٹی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ادریس سیاپل نامی لیگی رہنما پی پی 51 سے ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہاں تھے۔ تاہم پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے لیگی رہنما نے سینئر رہنماوں کی موجودگی میں پارٹی کو خیرباد کہنے کا اعلان کر کے انہیں سیاسی شرمندگی سے دوچار کر دیا۔دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی کمپئین میں تیزی آنےکے بعد کئی لیگی رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں محمود ساہی اور چوہدری زاہد ساہی ایڈووکیٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی حمایت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close