شریف خاندان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، حکومت نے پاناما کیس کے والیم 10کو کھولنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اصل فکر والیم 10 کی ہے، براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، سارے والیم کھلیں گے۔ایک انٹرویومیں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے والیم 10 کھلنے کا اشارہ دےتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، سارے

والیم کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پروفیشنل وکیل رہے ہیں، عظمت سعید ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، وہ منفرد تجربہ اور صلاحیتوں کے مالک رہے ہیں، شریفوں کے لیے اپنے کیسوں میں اپنے بندے لگانے کا زمانہ گزر گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی جج ہیں بھارت سے جج امپورٹ نہیں کرسکتے، بطور قانونی ماہر عظمت سعید شیخ کی ساکھ مانی ہوئی ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ مے فیئر چوری کے مال سے نہیں بنی تو گھبراہٹ کیسی ہے؟ وکیل میدان میں نکل آئے، سندھ بارکونسل نے جسٹس ریٹائرڈعظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ بنانے کی مخالفت کر دی سندھ بارکونسل نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کی مخالفت کردی،سندھ بار کونسل نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا،کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدے کے وقت جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ڈپٹی نیب پراسکیوٹر تھے، پاناما کیس میں بینچ کا حصہ تھے،سندھ بار کونسل نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پربھی اظہار تشویش کیا اور کیس کا فیصلہ بلا تاخیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close