حکومت نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ایف بی آرنے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ماہ میں حاصل کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) فیڈرل بورڈ ریونیو نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ماہ میں حاصل کرلیا ہے، ایف بی آر کا جولائی تا جنوری ٹیکس وصولیوں کا مقرر کردہ ہدف 2550 ارب تھا، لیکن 2600 ارب کی ٹیکس اکٹھا کیا ہے، جوکہ مقررہ ہدف سے 50 ارب زائد ہے۔ جنوری میں 341 ارب ٹیکس جمع کرنے کا ہدف تھا، لیکن

جنوری میں ہدف سے 22 ارب زائد ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال21۔2020ء کے پہلے 7 ماہ یعنی جولائی تا جنوری تک 2600 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2550 ارب روپے رکھا گیا تھا، لیکن ایف بی آر نے ہدف سے 50 ارب روپے زیادہ وصولیاں کی ہیں۔ ایف بی آر نے جنوری 2021ء کے دوران 363 ارب کے ٹیکسز جمع کیے گئے، جبکہ جنوری میں 341 ارب ٹیکس جمع کرنے کا ہدف تھا، لیکن جنوری میں ہدف سے 22 ارب زائد ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔اسی طرح رواں ماہ جنوری 2021ء میں ٹیکس دہندگان کو 20 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں۔جبکہ پچھلے سال اسی مہینے میں 15 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ جو کہ رواں سال پانچ ارب روپے زائد ریفنڈز بنتے ہیں۔ دوسری جانب رواں مالی سال میں ہوم ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تادسمبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 2017 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران ہوم ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 25 فیصد اضافہ سے 1181 ملین ڈالر اور خیموں و ترپالوں کی برآمدات 57 فیصد اضافہ سے 62 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ مزید برآں ادویہ سازی کی برآمدات میں بھی 25 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 128 ملین ڈالر جبکہ تمباکو اور سگریٹ 84.50 فیصد اضافہ سے 29 ملین ڈالر اور تیار خوراک کی برآمدات 120 فیصد اضافہ سے 25 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close