وزیراعظم ایکشن میں آگئے، ملک بھر میں پٹرولیم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں 4 ہزار پٹرول پمپس پر خلاف قانون فیول کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ، ان پٹرول پمپس پر خلاف قانون سالانہ 200 ارب کا پٹرول فروخت ہورہا ہے، وزیراعظم نے سندھ سمیت ملک بھرمیں پٹرولیم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔ ملک بھر میں 4 ہزار پٹرول پمپس پر خلاف

قانون فیول کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ان پٹرول پمپس پر خلاف قانون سالانہ 200 ارب کا پٹرول فروخت ہورہا ہے۔بااثر پمپ مالکان نے کاروائی رکوانے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرلیا ہے، بااثر مالکان نے وزیراعظم کو کسٹمز حکام اور ایکشن ٹیموں کے خلاف شکایت کی ہے، کہ پٹرول پمپس کے خلاف فوری کاروائی روکی جائے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کاروائی روکنے کی بجائے مربوط ایکشن کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے سندھ میں مافیا کی پشت پناہی سے چلنے والے پٹرول پمپس کیخلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایت پر تمام اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف مختلف مقامات پر کاروائیاں کی گئیں، 35 اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ اضلاع میں 808 پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا ، 248 غیر قانونی پٹرول پمپس کے مالکان پر 16 لاکھ 72 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد جبکہ 509 مالکان کو وارننگز جاری کر دی گئی غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی میں 14افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کی بندش کو یقینی بنایا جائے جو افراد غیر قانونی پٹرول پمپس چلارہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے پٹرول پمپس سیل کریں۔

اسی طرح شہروں میں جگہ جگہ بننے والی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں شہریوں کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں، شہریوں کے مطابق دکانوں میں قائم ہونیوالے پٹرول پمپس نقصان دہ ہوسکتے ہیں، متعلقہ انتظامیہ کو کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آگ لگنے کی صورت میں پورا علاقہ متاثر ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close