صاف پانی کمپنی ریفرنس، شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی

لاہور( این این آئی )صاف پانی کمپنی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے اشتہاری کی

کاروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ تفتیشی افسر کو عدالت نے اشتہار آویزاں کرنے کے لیے فراہم کر دیا۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر دونوں کے خلاف اشتہاری کا حکم دیا تھا۔ نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔ پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس، میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنسز اور میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد کردی گئی۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پارلیمنٹ لاجز کی انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہیں ہیں جہاں پریس کانفرنسز اور میڈیا سے گفتگو پارلیمینٹرینز کے اہلخانہ کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پریس کانفرنسز کے انعقاد سے اراکین کو سیکیورٹی خدشات بھی لاحق ہوتے ہیں، لہٰذا آئندہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی قسم کی میڈیا ٹاک یا پریس کانفرنس منعقد نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عموماً پریس کانفرنس کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ

(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور میڈیا کو روک دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں