وزیراعظم عمران خان کو مریم نواز سے خوفزدہ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مریم نواز شریف سے خوفزدہ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ ووٹ چور وزیراعظم عوام کی لیڈر مریم نواز شریف سے گھبرائے ہوئے ہے ،خود کو وزیراعظم سمجھنے والا سلیکٹڈد مریم نواز سے خوفزدہ ہے

کیونکہ خود کو پتہ ہے کہ سلیکٹڈ ہیں ،خود کو وزیراعظم سمجھنے والا 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے غیر قانونی پیسہ منگواتے پکڑا گیا ہے ،ووٹ چوری سے ملک پر قبضہ کرنے والے عمران صاحب سب سے بڑے قبضہ مافیا کا سرغنہ ہیں ، نئے پاکستان میں عمران صاحب کا غیر قانونی گھر قانونی ہو جاتا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم قومی خزانے سے کمیشن کھاتے پکڑا گیا ہے ،ڈالر، آٹا، چینی، دوائی چور مافیا کے پشت پناہ اور سہولت کار عمران صاحب ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف سے کچھ پوچھنے سے پہلے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے بنی گالہ کا گھر قانون میں تبدیلی سے ریگولرائز کرایا، اس کا جواب دیں،عمران صاحب کی سرپرستی میں آٹا، چینی، دوائی، ایل این جی چوروں اور کمشن خوروں نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے،عمران صاحب دائیں بائیں دیکھیں قبضہ مافیا، آٹا چینی بجلی گیس سمیت ہر ورائٹی کے چور نظر آجائیں گے، مریم نواز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عمران صاحب اپنی شکل آئینے میں دیکھیں۔ ۔۔ پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل ہی اس کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ

حکومت کی نا اہلی کا جو وزن ہے ، وہ ان کے اتحادی اور یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے رہنما بھی نہیں اُٹھا پا رہے۔جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ اب انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی والوں کی کرپشن کے حوالے سے رپورٹ بھی آ گئی ہے۔ عام آدمی سے پوچھیں کہ کیا وہ خوش ہے ؟ جب آپ حکومتی نمائندوں سے کوئی سوال کرتے ہیں تو یہ لوگ بہت مشکل سے جواب دیتے ہیں اور تو اور کسی نے کہا کہ پنجاب کے کچھ شہروں بالخصوص فیصل آباد میں لوگوں کو مزدور نہیں ملتے، اب آپ مجھے بتائیں کہ کیا واقعی فیصل آباد میں ایسا ہے ؟ فیصل آباد والے بھی جب یہ سنتے ہوں گے تو حیران پریشان ہو جاتے ہوں گے کہ فیصل آباد کسی اور ملک میں تو نہیں ہے ؟ کیونکہ ہمارے ہاں تو ایسے حالات نہیں ہیں۔خیال رہے کہ سیاسی حلقوں میں وفاق اور پنجاب میں تبدیلیوں کے لیے کوششوں کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی بھی بات کی جا رہی ہے جس نے سیاسی حلقوں میں مختلف نوعیت کی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ تحریک عدم اعتماد محض وقت گزارنے کا ایک طریقہ ہے جو اپوزیشن استعمال کر رہی ہے جبکہ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کا ماننا ہے کہ پی ڈی ایم اس ضمن میں مضبوط ہو چکی ہے ، بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے

اور حکومت کے لیے مارچ کا مہینہ مشکل ثابت ہونے والا ہے۔

close