اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(آئیسکو) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹائون میں لوڈمینجمنٹ بجلی بلوں کی مد میں عدم ادائیگی کے باعث کی جا رہی ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹائون نے بجلی کے بلوں کی مد میں 353ملین روپے کی نادہندہ ہے،
آئیسکو نوٹیفکیشن میں بحریہ ٹائون کو اس حوالے سے29 دسمبر 2020 کو بھیجے گئے نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مجوزہ نوٹس چیف انجینئر آئیسکو راولپنڈی کے ذریعہ بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے جاری کیا گیا، اس تناظر میں بحریہ ٹائو ن فیز4میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن اور فیز 8 میں 220کے وی گرڈ اسٹیشن میں روزانہ کی بنیاد پر صبح 8تا 1 اور رات8 تا 10لوڈ مینجمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔۔۔۔نیب ریفرنس کا تماشہ، 3سال قید بھگتنے والی کاروباری شخصیت کو عدالت نے بری کر دیااسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت نے کاروباری شخصیت چوہدری عارف کو کرپشن ریفرنس میں بری کر دیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قرض خورد برد نیب ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے کہا نیب راولپنڈی چوہدری عارف کے خلاف کرپشن ریفرنس ثابت نہ کر سکا، جس پرچوہدری عارف کو بری کیا جاتا ہے،واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری عارف کوگرفتار کر کے 3سال جیل میں بھی رکھا تھا، نیب نے چوہدری عارف کے خلاف 30کروڑ کا قرض خورد برد ریفرنس دائر کیا تھا،ریفرنس سے بری ہونے کے بعد چوہدری عارف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میں کاروباری آدمی ہوں، مجھ پر نیب نے بے بنیاد ریفرنس بنایا تھا، نیب نے مجھے دفتر بلا کر گرفتار کیا اور 3سال جیل میں
رکھا،چوہدری عارف نے کہا میں نے بینک سے 19کروڑ کا قرض لیا تھا، جس میں سے 12کروڑ واپس کر دیے تھے، لیکن بینک نے بھاری جرمانہ لگایا، جس پر ایک کیس عدالت میں زیر سماعت تھا، لیکن نیب نے اس دوران ہی مجھے پکڑ لیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں