نیب ریفرنس کا تماشہ، 3سال قید بھگتنے والی کاروباری شخصیت کو عدالت نے بری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت نے کاروباری شخصیت چوہدری عارف کو کرپشن ریفرنس میں بری کر دیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قرض خورد برد نیب ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے کہا نیب راولپنڈی چوہدری عارف کے خلاف کرپشن ریفرنس ثابت نہ کر سکا، جس پر

چوہدری عارف کو بری کیا جاتا ہے،واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری عارف کوگرفتار کر کے 3سال جیل میں بھی رکھا تھا، نیب نے چوہدری عارف کے خلاف 30کروڑ کا قرض خورد برد ریفرنس دائر کیا تھا،ریفرنس سے بری ہونے کے بعد چوہدری عارف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میں کاروباری آدمی ہوں، مجھ پر نیب نے بے بنیاد ریفرنس بنایا تھا، نیب نے مجھے دفتر بلا کر گرفتار کیا اور 3سال جیل میں رکھا،چوہدری عارف نے کہا میں نے بینک سے 19کروڑ کا قرض لیا تھا، جس میں سے 12کروڑ واپس کر دیے تھے، لیکن بینک نے بھاری جرمانہ لگایا، جس پر ایک کیس عدالت میں زیر سماعت تھا، لیکن نیب نے اس دوران ہی مجھے پکڑ لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close