بچوں کی موجیں ختم، گرمیوں کی چھٹیاں صرف ایک مہینے تک محدود کر دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا کلینڈر جاری کر دیا ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا۔موسم گرما چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق

پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتیوں کے امتحانات ادارے یکم سے 15 جون تک لیں گے۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ کینلڈر کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کر مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہو گا جب کہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم نے 15جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نویں،دسویں،گیارویں اور 12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہو جائے گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا ، اس سلسلے میں تمام تعلیمی بورڈز پر عزم ہیں کہ مئی یا جون میں امتحانات کرا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس سال گرمیوں کی چھٹیاں کم کی جائیں گی ، کیوں کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی طویل عرصے تک تعلیمی ادارے بند رہے ، جب کہ اسکول کھلنے کے بعد سے بھی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں ، پہلےبھی ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالےاسکولوں کوبندکردیاتھا اب بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔اسی حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کسی صورت بچوں کوبغیرامتحان پرموٹ نہیں

کیا جائے گا بلکہ ہرحال میں امتحانات ہوں گے ، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کوبغیرامتحان پرموٹ کیا گیا لیکن اس سال کسی صورت بچوں کو بغیر امتحان پرموٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ اس سال امتحان ہرحال میں ہوں گے ، تاہم اگر سلیبس بچوں کو پڑھانے کیلئے اگر امتحانات آگے کرنا پڑیں توکرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں