کورونا وائرس، پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا، کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو تین کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ

کٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، عراق، نیوزی لینڈ، قطر، آئس لینڈ، سری لنکا اور سعودی عرب سمیت 24ممالک شامل ہیں، اے کٹیگری کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہوگا،کٹیگری بی میں شامل ممالک کے ناموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، البتہ یہ کہا گیا ہے کہ جو کٹیگری اے اور سی میں شامل نہیں وہ ممالک کٹیگری بی کا حصہ ہونگے،کٹیگری بی ممالک کے مسافروں کے لیے 72گھنٹے پرانی کورونا رپورٹس جمع کروانا ضروری ہوگا، سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برطانیہ، برازیل، آئیرلینڈ، پرتگال اور نیدرلینڈ شامل ہیں،کٹیگری سی کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ کورونا کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے کٹیگری بی اور سی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 96 سے 72 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑا چیلنج کر دیاساہیوال (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کررہی، میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، فارن فنڈنگ میں الیکشن کمیشن میں40 ہزار اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا، چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن 1000 اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتے۔انہوں نے ساہیوال میں تقریب سے خطاب اور

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے۔ یہ سب پارٹی کو اکٹھا رکھنے کیلئے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے بارے میں کہا کہ میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی۔پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کی جو بحث ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہو سکی۔ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا۔غریب لوگ باہر سے پیسہ کما کر لاتے تھے اور یہاں پر ان کی زمین پر قبضہ ہو جاتا تھا۔کوئی بڑا ڈاکو یہ نہیں کہہ سکتا کہ جب تک این آر او نہ ملے میں حکومت گرا دوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے غیرقانونی کھوکھر پیلس پر کھڑے ہو کر قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا۔ جبکہ کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ مریم نواز خود کو مستقبل کا لیڈر کہتی ہےلیکن قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔ اکاؤنٹس کی اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کے اکاؤنٹس شفاف نکلیں گے۔ ہم نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا ہے۔ چیلنج کرتا ہوں یہ جماعتیں ایک ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کرپٹ

آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close