اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ میرے خیال میں تو عمران خان کی حکومت کرپشن پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے اور اس پر میرے بہت سے تحفظات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کی بات ہے تو ہمیں کبھی بھی یہ
شُبہ نہیں تھا کہ عمران خان مخلص نہیں ہے۔لیکن ایک مخلص آدمی اگر سسٹم کے ہاتھوں تباہ ہو جائے اور اس کا مشن ختم ہو جائے تو اس سے بڑا المیہ اور کوئی نہیں ہے۔ اُس کے مشیر اچھے ہوتے یا اُس کے ساتھ لوگ اچھے ہوتے جو اُس کو بتاتے کہ پہلے اداروں کو ٹھیک کر لیتے ہیں، اداروں کو ٹھیک کرنے کے لیے مل کر کوئی پلان بناتے، کوئی ٹیم ان کو مشورہ دیتی کہ اداروں کو کیسے ہینڈل کیا جائے اور کیسے ان کو ٹھیک کیا جائے ، ان چیزوں پر توجہ نہیں دی گئی اور غالباً حکمت عملی کی کمی اور کمزوری کی وجہ سے سارا اسٹرکچر فیل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی جانب یہی attraction تھی کہ جب لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دئے تو ہمیں ایک تیسری آپشن نظر آ رہی تھی کہ وہ کم از کم وہ اُن دو پارٹیوں ، جن پر بہت سے الزامات ہیں، اُن سے ہماری خلاصی ہو گی اور شاید عمران خان ہمیں کوئی بہتر سسٹم دیں گے۔ اگر عمران خان بھی ناکام ہوتے ہیں تو پھر پیچھے باقی کیا رہ گیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میری نقطہ نگاہ کے مطابق حکومت کے پانچ سال پورے ہوں گے لیکن نہ کوئی پیسہ واپس آئے گا، نہ ہی کسی کو سزائیں ہوں گی۔ یہ کرپشن مافیا اتنی مضبوط ہے کہ آج ریاست ان کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں