ندیم بابر کو بچانے کیلئے کونسی طاقتور ارب پتی شخصیت وزیراعظم پر دبائو ڈال رہی ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ندیم بابر کو بچانے کیلئے ارب پتی شخص عمران خان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بلا تفریق کرپشن کا احتساب کرنا ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے

نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔پہلے پٹرول کی قیمت مہینے میں ایک بار بڑھتی تھی۔ندیم بابر نے آئل کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے کیے جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں مہینے میں دو بار اضافہ ہوتا ہے۔عمران خان نے ایک کمیٹی بنائی جس میں اسد عمر ،شیریں مزاری سمیت پانچ لوگ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس کا فرانزک آڈٹ نہیں ہوتا تب تک ندیم بابر کو عہدے سے ہٹائے جائے لیکن ارب پتی طاقتور شخص عمران خان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ انہیں عہدے سے نہ ہٹایا جائے۔اس طرح کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔۔واضح رہے کہ مہنگی ایل این جی خریدنے کی خبروں پر ندیم بابر سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر سے مہنگی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے کی خبروں پر وضاحت طلب کرتے ہوئے پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔کابینہ ارکان نے کہا کہ خبریں ہیں پاکستان مہنگی ایل این جی خرید رہا ہے؟ ن لیگ حکومت پر ہمارا یہی اعتراض تھا؟ ذرائع کے مطابق ندیم بابر نے ایل این جی سے متعلق وضاحت پیش کی اور کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دے کر اعتماد میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ندیم بابر نے مؤقف اختیار کیا کہ ایل این جی مہنگی خریدنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ایل این جی کے سودے مارکیٹ ریٹ کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں