کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان لانے کیلئے خصوصی طیارہ آئندہ 2 روز میں چین جائے گا، اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کیلئے آئندہ 2 روز میں ایک خصوصی طیارہ چین روانہ کیا جائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ پہلی کھیپ میں 5 لاکھ کے قریب ویکسین کی مقدار

ہو گی اور ویکسین کا انتظام جلد شروع کیا جائے گا۔۔۔۔کورونا ویکسین کے حصول کیلئے آئندہ چند روز میں خصوصی جہاز چین جائے گا، ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کر دیااسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ملک میں کورونا ویکسین سے متعلق حکمت عملی پر این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا ویکسین کی بہتر سپلائی سے متعلق اقدامات زیر بحث آئےاور کورونا ویکسین سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔این سی او سی حکام کے مطابق کورونا ویکسین لانے کے لیے آئندہ چند دن میں خصوصی جہاز چین بھیجا جائے گا، ضلعی سطح تک کورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔۔۔۔ عثمان بزدار کو کوئی متبادل نہیں،پنجاب میں عثمان بزدار وزیراعلی برقرار رہیں گے، واضح اعلان کر دیا گیا اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جتنے ہدف رکھے اس میں بری طرح ناکام ہوئی ہے،پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے مسلم لیگ ن کی رائے مختلف ہے،ان میں نہ اتفاق ہے نہ ہوگا ،براڈ شیٹ کے حوالے سے انکشافات

کی انکوائری کمیشن مکمل تحقیقات کریگا،11کھرب کے قرض میں سے 6 کھرب پچھلے قرضوں کی ادائیگیوں میں دئیے،معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ،معیشت کی بہتری کے اثرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،،سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں،وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں،پنجاب میں عثمان بزدار وزیراعلی برقرار رہیں گے،پی آئی اے جہاز کا معاملہ جلد حل ہوجائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close