ن لیگ کے 12اہم رہنما و اراکین اسمبلی پارٹی کو چھوڑنے کیلئے تیار ، پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)ن لیگ کے 12ارکان پنجاب اسمبلی اس وقت پنجاب حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں ، جن میں سے 7نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر لی ہے جبکہ دیگر 5ارکان چند دنوں میں ملاقات کر کے پنجاب حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے ۔ تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ارکان سے

ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی اور گریڈ ایک سے 4تک کی سرکاری ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ حکومتی ارکان نے مزید بتایا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ہم خیال گروپ کی موجودگی کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ دائود سلیمانی کی سربراہی میں یہ گروپ کام کر رہا ہے جس کے خدشات پر غور کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے سینٹ الیکشن سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے تیزکر دیے ہیں اس سلسلے میں ایوان وزیراعلی میں روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتوںکا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت جماعت کے سینئر رکن نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے 12ارکان صوبائی اسمبلی اس وقت تک وزیراعلی پنجاب اور ان کی کابینہ سے مستقل رابطے میں جن میں سات کی وزیراعلی سے ملاقات ہو چکی ہے جبکہ دیگر پانچ ارکان جلد ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے مل کر پنجاب حکومت پر اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close