کراچی (این این آئی) پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کیلئے دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لازمی قرار دیا ہے اس حوالے سے شعبہ ہیومن ریسورس نے حاضری لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے
تمام ملازمین یکم فروری سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لازمی لگائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسٹیشنز میں بائیو میٹرک مشینوں کے ساتھ سینیٹائزر کٹس بھی لگادی گئی ہیں،پی آئی اے حکام نے تمام ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔۔۔۔ امریکہ نے عرب ممالک کو میزائل سسٹم،ایف35جنگی طیارے او رجدید اسلحہ کی فروخت روک دی واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب اور یواے ای کو اسلحے کی فروخت روک دی ہے عرب ممالک کو میزائل سسٹم،ایف35جنگی طیارے او ردیگرجدید اسلحہ فروخت کیا جانا تھا، اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے اربوں ڈالرز کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی ۔امریکی میڈیا کے مطابق مریکی صدر جوبائیڈن کی مشرق وسطی سے متعلق پالیسی عیاں ہونے لگی ہیں اور انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کے فیصلوں کو معطل کرنا شروع کردیا ہے ۔ دونوں عرب ممالک کو میزائل سسٹم،ایف35جنگی طیارے او ردیگرجدید اسلحہ فروخت کیا جانا تھا، امریکی محکمہ خارجہ نے اسلحے کی فروخت روکے جانیکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدوں کو منسوخ کرنے یا ان سے آگے بڑھنے سے پہلے معمول کے مطابق جائزہ لے گا۔محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عارضی طور پر
منجمد کئے ان معاہدوں پر بائیڈن انتظامیہ یہ یقینی بنائی گی کہ امریکی اسلحے کی فروخت مضبوط ، باہمی تعاون کے قابل اور قابل حفاظتی شراکت داروں کی تعمیر اور اسٹریٹجک مقاصد پر عمل پیرا ہے۔واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسلحے کا یمن کیخلاف استعمال نہ ہونایقینی بنانا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ کے کانگریس کے جائزہ عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران سے کشیدگی کے معاملے پر ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے سعودی عرب اور دیگر ممالک کو 8 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے مئی 2019 کے فیصلے کی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے سعودی عرب اور دیگر اتحادیوں کو 8 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی مخالفت کی تھی اور اسے روکنے سے متعلق قراردادیں منظور کی تھیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان قراردادوں کو مسترد کردیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں