جسٹس (ر) عظمت سعید کے پاس نواز شریف نے تین لوگوں کو بھجوایا اور انہیں کھرب پتی ہونے کی پیشکش کی گئی، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کیا میں بتا دوں کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو کس بندے کے ذریعے بھیجا گیا ہے؟ میں لاہور میں سیاست کرتے کرتے بوڑھا ہو گیا ہوں۔ کیا میں بتا دوں کہ عظمت سعید اور آصف سعید کھوسہ کے

بھائی کو امریکہ سے کس نے بُلایا؟ ناصر کھوسہ کو بھی امریکہ سے بلایا گیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کے پاس نواز شریف نے تین لوگوں کو بھجوایا اور انہیں کھرب پتی ہونے کی پیشکش کی گئی ۔ عارف حمید بھٹی نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جے آئی ٹی جس میں عدلیہ اور دیگر اداروں کے افراد بھی شامل تھے اُس پر سوال اُٹھائے گئے اور کہا گیا کہ حکومت کو ایک سازش کے تحت گرایا گیا تھا ، تو کیا یہ اداروں پر الزام عائد کر رہی ہیں؟ پہلے یہ کہہ رہی تھیں کہ حقائق میڈیا پر لائے جائیں گے، ان کے پاس کیا حقائق ہیں؟ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر جسٹس (ر) عظمت سعید نے نام بتا دئے کہ کس کس بندے نے نواز شریف کی جانب سے کیا کیا پیشکش کی تھی تو پھر بھونچال آ جائے گا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات اور اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں کے تعین کے لیے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کی سربراہی جسٹس (ر) عظمت سعید کو سونپ دی تھی۔ تاہم جسٹس (ر) عظمت سعید کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے اعتراض کیا تھا اور جسٹس (ر) عظمت سعید کو معاملے سے کنارہ کرنے اور انکوائری کمیشن کی سربراہی نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close