سینیٹ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کیلئے خوشخبری، ایک اور ن لیگی رکن اسمبلی نے حمایت کی یقین دہانی کرادی

لاہور(پی این آئی) سینیٹ الیکشن سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن اسمبلی نے حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف محمود نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے

ملاقات کی ، اس ملاقات میں کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی ، ملاقات میں لیگی رکن اسمبلی نے عثمان بزدار پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود کا شکریہ ادا کیا۔بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری نہیں بلکہ ترقی کی سیاست ہوگی، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالے تنہا ہوچکےہیں، عوام میں ایسے لوگوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے ، میرے دروازے سب کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ، نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمت کی اور کرتے رہیں گے ، پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کے باوجود ترقی کے سفر کو آگےبڑھایا ہے ، اور ہر شہر کے لیے علیحدہ ڈیولپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے ، بہاولنگر کے لیے بھی خصوصی پیکج دیا جائے گا ، اس سلسلے میں میں خود جلد بہاولنگر کا دورہ کروں گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی بزدار کیمپ میں پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی رکن اسمبلی رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، رئیس نبیل نے وزیراعلیٰ عثمان بزدفار کو حلقے کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں ، ترقی پر ہر شہر اور قصبے کا حق ہے۔پنجاب کے دور افتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے ، بعض عناصر نے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا ، ترقی مخالف عناصت پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ان

پر اعتماد کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی محمد ارشد کو حلقے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست وبازو ہیں انہیں عزت و احترام دیں گے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، میرے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں ۔۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایک مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے ،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ،اس ٹولے کا ایجنڈا افراتفری پھیلانے کے سوال کچھ نہیں یے ،لیگی رہنما نے عثمان بزدار سے کہا کہ جتنی عزت آپ دیتے ہیں،ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ،اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close