وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کر دیا، رپورٹ میں نیب کی تعریفوں کے پل باندھے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کر دیا ، انہوں نے کہا کہ جب اردو ترجمہ کروائیں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی

شہباز گل نے اجلاس کے شرکاء کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی جب کہ وزیراعظم کو محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ، جس پر مولانا کو جوابدہ ہونا پڑے گا ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ، انہوں نے ہمارے خلاف کیس کیا لیکن خود پھنس گئے ، سینیٹ الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے ، قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔یہاں واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے جمعرات کو کراچی اور برلن سے رپورٹ جاری کی ، جس میں نیب کی گزشتہ 2 سالہ کارکردگی کی تعریف کی گئی ، چیئرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا کہ نیب کی غیر معمولی کوششوں سے 2 سال میں 363 ارب روپے وصول کیے گئے اور قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ نیب ترجمان کے مطابق ادارے نے اب تک 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ، نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 68.8 ہے ، نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے ، پاکستان نے چین سے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کر رکھے ہیں ، سی پیک منصوبوں کی نگرانی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تجربات سے استفادہ شامل ہے ، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین بھی ہے، ٹرانسپرنسی کی تعریف کارکردگی کا اعتراف ہے، نیب تمام سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close