مریم نواز کو خوف لاحق ہے کہ عظمت سعید نے اگر انکوائری کردی تو بہت سے راز کھل جائیں، اندر کی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما احمد جواد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو خوف لاحق ہے کہ عظمت سعید نے اگر انکوائری کردی تو بہت سے راز کھل جائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد جواد کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن براڈ شیٹ کی تحقیقات کے

حوالے سے خائف ہے اور ان کو خطرہ یہ ہے کہ اگر تحقیقات کا صحیح معنوں میں ہو گئی تو اس سے ان کے لیے مسائل ہو سکتے ہیں۔ مریم نواز کی حالیہ تقریر میں خوف محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو خوف ہے کہ اگر عظمت سعید نے اگر انکوائری کر دی تو بہت سے راز کھل جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان کیسز کی تحقیقات کرے۔اس بات کی تحقیق کی جانی چاہئیے کہ پچھلے 15,20 سال میں کیا ہوتا رہا۔جب براڈ شیٹ کی تحقیقات ہوں گی تو مریم نواز کے الزامات کا بھی جواب آئے گا۔عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد یہی ہے کہ سب کچھ سامنے آئے۔دوسری جانب براڈ شیٹ کے معاملے پر سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا ۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ مریم نواز نے جو بات کی ہے کہ وہ میرے خیال سے اُن کے پاس موجود ایک ریکارڈنگ کے حوالے سے ہے جو وہ ابھی سامنے نہیں لے کر آئیں۔لیکن جو براڈ شیٹ کا معاملہ ہے اس پر میں اپنی ذاتی معلومات کی بنیاد پر یہ بتا سکتا ہوں کہ اب تک صرف پانچ فیصد حقائق قوم کے سامنے آئے ہیں۔ 95 فیصد حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ میں گذشتہ دنوں میں کچھ ایسے کرداروں کے ساتھ ملا ہوں جن کے پاس اس معاملے پر بہت ساری معلومات ہیں، ان کے پاس اُن بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات ہیں جن میں رقوم آتی رہیں اور کچھ لوگ یہاں سے ان اکاؤنٹس سے رقوم نکلواتے بھی رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close