تربت (پی این آئی) پی آئی اے کا ایک اور پاکستانی شہر سے شارجہ کیلئے دو طرفہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق اپنی مالی مشکلات پر قابو پانے کیلئے کوشاں پاکستان ائیرلائن نے ایک نئے بین الاقوامی روٹ پر پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کی جانب سے بلوچستان
کے شہر تربت سے متحدہ عرب امارات کے شہر کیلئے اگلے ماہ سے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔پی آئی اے اگلے ماہ 6 فروری سے تربت اور شارجہ کے درمیان پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دے گی۔ قومی ائیرلائن دونوں شہروں کے درمیان دو طرفہ پروازیں چلائے گی۔ تربت شارجہ کے روٹ پر پروازیں شروع کرنے سے بلوچستان کے شہریوں کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سفری مشکلات کم ہوں گی۔یہاں یہ واضح رہے کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس معاملے کی وجہ سے پی آئی اے پر اس وقت کئی ممالک نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران کرونا بحران اور اس وجہ سے لگنے والی سفری پابندیاں بھی پی آئی اے کیلئے بدترین مالی مشکلات کا باعث بنیں۔ اس صورتحال میں پی آئی اے کی جانب سے ناصرف اندرون ملک، بلکہ بیرون ملک بھی نئے روٹس پر پروازیں چلا کر مالی نقصانات کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی آئی اے کے پائلٹس کے بعد رحیم یار خان کے شہریوں کو اڑن طشتری نظر آنے لگی، دن کے وقت انتہائی روشن پراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل رحیم یار خان میں دن کے وقت انتہائی روشن پراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہونے لگی ذرائع کے مطابق کراچی سے 23 جنوری بروز اتوار لاہور کے لیے روانہ ہونے والی پرواز کے کپتان نے رحیم یار خان کی فضا میں آسمان پر انتہائی چمکدار چیز دیکھی اور اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے شام چار بجے سے کچھ پہلے رحیم یار خان کی فضا میں چمکدار چیز کو دیکھا، دن کی روشنی میں طیارے سے اس
قسم کی چیز کا نظر آنا بہت غیرمعمولی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بین الاقومی خلائی اسٹیشن یا اسٹار لنک سیٹلائٹ کے نظر آنے کا امکان ہو سکتا ہے۔ائیر لائن ذرائع کے مطابق چمکدار چیز کے اڑن طشتری ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔آسمان پر موجود انتہائی روشن چیز کو رحیم یارخان میں بھی لوگوں نے دیکھا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں