اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ نے 92ء کا ورلڈ کپ جیتا، کپتان آپ کرکٹ ہی چلا کر دکھا دیتے، 2017ء میں ن لیگ کی حکومت میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دی، آپ معیشت، خارجہ پالیسی اور سیاست نہیں چلا سکتے تو کرکٹ ہی چلا دیں، ڈھائی
سال میں کرکٹ کا بھی ستیانس ہو گیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے سال بھی عمران خان مسلم لیگ ن پر الزام لگا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے اس ہی نظام میں تاریخ کا سب سے بڑی ترقیاتی کام کیا۔ ن لیگ کی حکوت نے توانائی کا بحران حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایل این جی ٹرمینل ہم نے گیارہ ماہ میں مکمل کرکے دکھایا۔ ہم نے موٹروے کا جال پھیلایا ، ملک میں رابطے کا انقلاب پیدا کیا۔ایک لیڈر جس نے قوم کے ساتھ ہر چیز پر دھوکا کیا وہ ہمیں خودی کا لیکچر نہ دے۔ عمران ملک کی تباہی کی ذمے دار ہیں۔ جہالت ناتجربہ کاری پر فارمولا لگایا جس نے ترقی کو کریش کر دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپ نے دو سال میں ہماری حکومت سے ایک ہزار ارب زیادہ قرضہ لیا۔ دھوکا نہ دیں کہ 11 ہزارارب سے آپ نے ماضی کی حکومت کے قرضے اتارے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان آپ کرکٹ ہی چلا کر دکھا دیتے۔ڈھائی سال میں کرکٹ کا ستیانس ہو گیا ہے۔ 2017ء میں ن لیگ کی حکومت میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دی۔پاکستان نے ن لیگ کی حکومت میں 92ء کا ورلڈ کپ جیتا۔ آپ معیشت، خارجہ پالیسی اور سیاست نہیں چلا سکتے تو کرکٹ ہی چلا دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھبرانا نہیں ہے بندہ تابعدار اور ہینڈسم تو ہے بس یہی کافی ہے۔ 90 دنوں میں کرپشن ختم کرنے کی بڑکیں مارنے والی سرکار نے تاریخ کی سب سے زیادہ کرپشن پھیلا دی ہے۔ ہم نہیں کہہ رہے یہ دنیا کہہ رہی ہے- عالمی ادارے بھی این آراو مانگ رہے ہیں۔کپتان این آراو نہیں دے رہا اس لئے بدنام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں