وزیر تعلیم شفقت محمود کو قبرستان کے بارے میں بریفنگ، گاڑی خراب ہو گئی، متبادل گاڑی منگوائی گئی

مکلی(این این آئی)وفاقی وزیر شفقت محمود نے مکلی قبرستان کا دورہ کیا اس دوران شٹل سروس خراب ہوگئی اور مجبوراً انہیں گاڑی سے اترنا پڑا۔وفاقی وزیر تعلیم و قومی ورثہ مکلی قبرستان کے دورے پرپہنچے جہاں تاریخی قبرستان کے دورے کے دوران ان کی گاڑی خراب ہوگئی، کچھ دیر تک ڈرائیور گاڑی ٹھیک کرنے کی

کوشش کرتا رہا لیکن مجبوراً انہیں گاڑی سے اتر کر پیدل چلنا پڑا بعد میں متبادل گاڑی منگوائی گئی اور پھر شفقت محمود اور دیگر اہم شخصیات کو متبادل گاڑی میں سوار کرایا گیا۔دورے کے موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کو مکلی قبرستان سے متعلق بریفنگ دی گئی ، وفاقی وزیر نے کہا کہ مکلی ہیریٹیج سائٹ دیکھنے آیا ہوں ،سیاحت کے لئے ان پر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بہتری کے لئے کام کر رہی ہے،میرے دورے کا مقصد قومی ورثے کو دیکھنا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران تمام فیصلے مشاورت سے کیے ہیں، کورونا کے دوران تعلیم کا بھی بہت نقصان ہوا ہے، تعلیمی سال بھی بڑھایا اور بچوں کو بغیر امتحانات پروموٹ بھی کیا، تاہم اب یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن صاف شفاف چاہتے ہیں تاکہ سب کو نظر آسکے۔۔۔۔رانا ثنا اللہ کی زندگی کو خطرہ ، بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقررکر دی گئیلاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ )ن( کے رہنما رانا ثنا اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے معاملہ پر رانا ثنا اللہ کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔رانا ثنا اللہ نے بلٹ پروف گاڑی کیواپسی کیلئے درخواست پر جلد سماعت

کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست گزشتہ برس مئی سے زیر سماعت ہے، وکیل رانا ثنا اللہ نے درخواست میں نشاندھی کی ہے کہ سرکاری مراسلہ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کر دیاسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کو محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاسمیں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں