اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اپنی حکمتِ عملی بنالی۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 4 فروری کو ہونے والے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے تجاویز کی تیاریاں شروع کر دیں۔ذرائع کے
مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اپنی حکمتِ عملی بنالی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی ان ہائوس تبدیلی سے متعلق اجلاس میں تجاویز پیش کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان ہائوس تبدیلی سے متعلق قائدین کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلیوں اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت ہو گی۔۔۔۔رانا ثنا اللہ کی زندگی کو خطرہ ، بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقررکر دی گئیلاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ )ن( کے رہنما رانا ثنا اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے معاملہ پر رانا ثنا اللہ کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔رانا ثنا اللہ نے بلٹ پروف گاڑی کیواپسی کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست گزشتہ برس مئی سے زیر سماعت ہے، وکیل رانا ثنا اللہ نے درخواست میں نشاندھی کی ہے کہ سرکاری مراسلہ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن
شروع کرنے کی ہدایت کر دیاسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کو محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاسمیں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں